سرکاری اور پرائیویٹ سکیم لانگ حج 38دن کا ہو گا

سرکاری اور پرائیویٹ سکیم لانگ حج 38دن کا ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2015ء سرکاری اور پرائیویٹ سکیم لانگ حج 38دن کا ہو گا سرکاری حاجی مونو ٹرین استعمال کریں گے، پرائیویٹ حج سکیم کے حاجی بسوں پر سفر کریں گے،سرکاری حج میں قربانی شامل ہو گی کھانا بھی گورنمنٹ دے گی، سرکاری حج مکہ کی عمارت کے لیے3000ریال جبکہ مدینہ کے لیے600ریال رکھنے کی تجویز ، سرکاری اور پرائیویٹ حجاج کو واپسی پر پاکستان میں 5کلو کا زم زم کین ملے گا گزشتہ 5سال کے دوران حج کرنے والا اس سال سرکاری حج کے لیے درخواست نہیں دے سکے گا البتہ محرم یا گروپ لیڈر کی حیثیت سے جا سکے گا، ریڈ ایبل انٹر نیشنل پاسپورٹ ضروری ہو گا پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر ہر حاجی سے پرفارمہ پُر کرائیں گے حج2015ء میں فوت ہونے والے کو5لاکھ ادا کیے جائیں گے،زخمی ہونے والے کو 50ہزار مفرور ہونے والے کو 3لاکھ گورنمنٹ دے گی ،حج پالیسی2015ء کا ڈرافٹ تیار کابینہ کی منظوری کے لیے ارسال،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے ساتھ اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -