وادی تیراہ میں فضائی کاروائی ،کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 30دہشتگرد ہلاک

وادی تیراہ میں فضائی کاروائی ،کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 30دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی،باڑہ،پشاور(اے این این،مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری،کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت30دہشت گرد ہلاک،دہشتگردوں کے زیر استعمال اسلحہ کے 2ڈپو اور متعدد پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں،مارے جانے والے میں اہم دہشتگرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کوپاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحہ و بارود کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہوئے۔فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کی متعدد پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں،فضائی حملے میں مارے جانے والوں میں اہم دہشتگرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان جماعت احرار کے امیر اور نائب امیر افغان آپریشن میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اب ان کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم ٹی ٹی پی نے دونوں کمانڈوں کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے دونوں کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور طالبان کمانڈر اسد آفریدی کو قائم مقام امیر مقرر کر دیا ہے

مزید :

صفحہ اول -