بھارتی بحریہ کا جاسوس طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، عملے کے 2ارکان لاپتہ

بھارتی بحریہ کا جاسوس طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، عملے کے 2ارکان لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوا(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی بحریہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحرہ عرب کے جنوبی حصے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے 2 ارکان لاپتہ جب کہ پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے۔بھارتی نیوی حکام ک مطابق بحریہ کا جاسوس طیارہ ڈورنیئر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جس میں پائلٹ سمیت عملے کے 2 ارکان سوار تھے، اس دران اچانک طیارے کا رابطہ گوا ایئر بیس کے ریڈار سے منقطع ہوگیا جس پر فوری طور پر نیوی کی 6 کشتیوں کو طیارے کی تلاش کے لئے روانہ کیا گیا، حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران پائلٹ کو سمندر سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا تاہم عملے کے دیگر 2 ارکان تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ بھارتی نیوی میں اس طرح کے واقعات کا پیش آنا کوئی نئی بات نہیں رواں سال فروری میں بحریہ کی آبدوز میں آگ لگنے سے 2 افسران ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ سال مارچ میں ممبئی ڈاک یارڈ پر گیس لیکج کے باعث نیوی کمانڈر ہلاک ہوگیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -