کراچی ،گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا کا بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف
کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی کے علاقے پریڈی سے گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شکیل نے اپنے بیان میں تسلیم کیا ہے کہ اس واقعے میں اس کے ساتھ دیگر 6 افراد بھی ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم شکیل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فیکٹری میں آگ لگانے کا انکشاف کیا۔ ملزم کا کہنا ہے وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیمکل کے ڈرم لے کر فیکٹری پہنچا۔ تین افراد فیکٹری کے اندر گئے جبکہ تین باہر ہی کھڑے رہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ آگ لگانے کے بعد وہ ہائی رؤف میں فرار ہوئے اور واقعے کے بعد اس نے روپوشی اختیار کر لی۔