سندھ رینجرز کا نائن زیروکے اطراف میں گشت، سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیناہے،پولیس

سندھ رینجرز کا نائن زیروکے اطراف میں گشت، سکیورٹی صورتحال کاجائزہ ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ رینجرز ایک مرتبہ پھر متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروکے اطراف پہنچ گئی ۔نائن زیرو کے اطراف میں رینجر ز نے گشت شروع کردیا جبکہ پولیس حکام بھی موقع پر موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے بیریئرز ہٹانے کی ہدایت کی تھی اور اِس سلسلے میں دی گئی ڈیڈلائن 24گھنٹے پہلے ہی ختم ہوچکی ہے جس کے بعد رینجرز نے سابق آرمی چیف اور صدر پرویزمشرف کے گھر کے باہر سے بھی بیریئرہٹادیئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے لکھے گئے خط میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیاگیاتھاجس پر رینجرز اور پولیس حکام سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے گئے ہیں اور گلیوں میں لگے بیریئرز کاجائزہ لیاگیا۔

مزید : صفحہ اول