فیروزوالہ ,فائرنگ سے 2 افرادہلاک
فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان) لاہور روڈ کی آبادی خان پور میں دو سیاسی گروپوں میں جھگڑا ،مخالفین نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ حملہ آور فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ خان پور مسلم لیگ ن کے دو گروپوں میں ریلی میں شرکت کرنے کے لیے جانے پر جھگڑا ہوگیا۔ جس پر اشتیاق احمد ڈوگر نے اپنے باپ اور ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے دو افراد مشتاق احمد اور محمد ادریس کو ہلاک کردیا۔ جبکہ مقتول مشتاق کا بھائی عنصر علی شدید زخمی ہوگیا۔ جسے طبی امدا د کے لیے ہسپتال داخل کروادیا گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزموں کے خلاف دوہرے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ اس واقع پر شہریوں نے زبردست احتجاج کیا ملزموں کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔