فیروزوالہ، سنگین وارداتوں میں ملوث3 خطرناک ڈاکو گرفتار
فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان) سرکل فیروزوالہ پولیس نے اندھے قتلوں ، ڈکیتیوں ، پٹرول پمپ لوٹنے ، سرقہ بالجبر اور راہبری کے علاوہ دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکوؤں کے دو گروہوں کے سرغنوں سمیت تین ارکان کو گرفتار کر لیا ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا جن میں قتل کی تین وارداتیں بھی شامل ہیں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او شیخوپورہ نے شرق پور ایریا میں مسلسل قتل ، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں کا سدباب کرنے اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ احسان الٰہی کھوکھر کو ٹاسک سونپا گیا اس سلسلہ میں ایس ایچ او شرق پور افتخار احمد وریا اور سب انسپکٹر محمد شفیع کے علاوہ دیگر اہلکاروں پر ایک ٹیم مقرر کی گئی جنہوں نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر سیاسی رہنما اور سماجی کارکن سید ارشد علی شاہ المعروف اچھو شاہ کے قتل کے مقدمہ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیٹ گینگ یک سرغنہ شبیر حسین کو پکڑ لیا اس گروہ نے شاہدرہ کے علاقہ میں ایک ذمیندار کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ڈی ایس پی احسان الٰہی کھوکھر نے بتایا کہ شرق پور میں دکاندار بلال کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ آصف عر ف احمد علی اس کے ساتھ سلیمان کو گرفتار کر لیا ڈاکوؤں نے دیگر وارداتوں کو انکشاف کیا پولیس نے ملزموں کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیج دیا ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈکیت گینگ پکڑنے پر ایس ایچ او شرق پور افتخار احمد وریا اور سب انسپکٹر محمد شفیع کے علاوہ دیگر عملے کو شاباش دی ۔