ڈرائیونگ سیکھنے میں خواتین کی شرح بڑ ھی ہے،طیب حفیظ چیمہ

ڈرائیونگ سیکھنے میں خواتین کی شرح بڑ ھی ہے،طیب حفیظ چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ شہری ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ڈرائیونگ سیکھنے میں خواتین کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پولیس ڈرائیونگ سکول کے رواں سال کے چوتھے بیج کی تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس میں سیفٹی مینیجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،ایس پی ہیڈ کواٹرز ،ڈی ایس پی لائسنسنگ اور دیگر افسران شریک ہوئے۔اس بیج میں27 خواتین سمیت73 افراد نے تربیت مکمل کی۔کامیاب ہونے والے مرد و خواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔پولیس ڈرائیونگ سکول کی بہتر کارکردگی اور عوام کی پذیرائی ٹریفک پولیس کیلئے باعث اعزاز ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کیلئے ایک مثالی تربیت گاہ قائم کی ہے۔ جہاں چاردیواری میں خواتین کیلئے تحفظ اور پرسکون ماحول موجود ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اس کاوش نے پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -