ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے 7انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جار ی کردئے
لاہور(کرائم سیل)ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے7انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔اُنہوں نے انسپکٹر محمد انور کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مناواں، انسپکٹر ارشاد علی کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن اقبال، انسپکٹر اعجاز رشید کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گڑھی شاہو، انسپکٹر تیمور حسین کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رنگ محل، سب انسپکٹر عبدالغفور کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گارڈن ٹاؤن، سب انسپکٹر محمد الطاف کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ اور سب انسپکٹر محمد رفیق کو سبزہ زار سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ تعینات کیا ہے۔