سمن آباد ، شراب کے نشہ میں دُھت گالیاں دینے والا نوجوان گرفتار

سمن آباد ، شراب کے نشہ میں دُھت گالیاں دینے والا نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)سمن آباد کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت ہو کرمحکمہ پولیس کو گالیاں دینے والا سبحان نامی نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس نے گرفتار کر کے چھترول کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ پان شاپ کا مالک سبحان نامی نوجوان شراب کے نشے میں دھت ہو کر لوگوں کو گالیاں دے رہا تھا جس پرمقامی رہائشیوں نے پولیس کواطلا ع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کرملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی توملزم نے پولیس اہلکاروں کو بھی گالیاں بکنا شروع کردیں جس پرپولیس نے سبحان کو حراست میں لے لیااورتھانے لے جا کرمقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بندکردیا۔

مزید :

علاقائی -