مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق باپ بیٹیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا
گوالمنڈی کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونیوالے باپ اور بیٹیوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی،زخمی والدہ کو غشی کے دورے،متوفین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی کلے علاقے قبر والی گلی میں محنت کش اکرام 5 سال سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم تھاجبکہ گھر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھاجس کے باعث چھت گری،متوفین میں اکرام،2 سالہ دعا، 4 سالہ فاطمہ شامل ہیں جبکہ دو مزدوروں سمیت ارشاد بی بی زخمی ہوئے۔پولیس نے گزشتہ روز نعشیں ورثاء کے حوالے کیں جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔