شالیمار ،42سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش بر آمد

شالیمار ،42سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش بر آمد

 لاہور(کرائم سیل )شالیمار کے علاقہ سے 42سالہ شخص کی نعش بر آمد جبکہ مقتول کے جسم اور گردن پر موجود نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے،پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیدیا ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کردی ۔شناخت کیلئے مقامی افراد سے پوچھ گچھ کی ۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقہ میں 42سالہ شخص کی نعش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی کے جسم اور گردن پر موجود نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق مقتول کی شناخت اور پوسٹ مارٹم کی ر پورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی