مختلف الزامات پر 2سابق ایس ایچ او ، ایک اہلکار بر طرف

مختلف الزامات پر 2سابق ایس ایچ او ، ایک اہلکار بر طرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے اختیارات سے تجاوز ،کرپشن اورڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر2سابق ایس ایچ اوز اور ایک اہلکار کی برطرفی ، ایک ایس ایچ او معطل،ایک انسپکٹر کی سروس ضبط،ایک سب انسپکٹر کی تنزلی،ایک سب انسپکٹر کی سروس ضبط اور ایک اے ایس آئی کی انکریمینٹ سٹاپ کی سزائیں سنائیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اردل روم کے دوران کرپشن اور اختیارات سے تجاوزکرنے پر 2 سابق ایس ایچ اوز اور ایک کانسٹیبل کو نوکری سے برطرف جبکہ ایس ایچ او مظہر اقبال کومعطل کر دیا۔ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انسپکٹر علی اجود کی 6 ماہ کی سروس ضبط،SI ندیم خالد کی 2 سال سروس ضبط، SI عاصم جہانگیرکی تنزلی جبکہ ASI خالد حسین کی انکریمنٹ روکنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ پولیس میں بد یانت ، نااہل اورکام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں اور جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز یا کوئی خلاف قانون کام کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور خوف خدا کے جذبے کے تحت شہریوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھیں ۔

مزید :

علاقائی -