غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے ٹیکنا کے ایس او پی پر سختی سے عملدار آمد کر نا ہو گا،لیاقت علی ورک
لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر ایس پی سیکورٹی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے گزشتہ روز شہر میں مختلف 27پروجیکٹس پر کام کرنے والے چینی افرادا ور سپانسرز کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کے بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے نیکٹا کے ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔اس موقع پر این ایل سی ڈرائی پورٹ سے افتخار مجید ،نارتھ ایسٹ چائینز سے غلام عباس ،ریلوے پروجیکٹ سے امداد علی،ارفاء کریم سوفٹ وئیر سے محی الدین ،نارتھ ویسٹ الیکٹریکل پاور سے رمضان، سنٹرل چائنہ نیشنل الیکٹرک انجینئرنگ لمیٹڈ سے حمیدا ور دیگر کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے چینی افرادا ور سپانسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی سیکیو رٹی پرویز بٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔مختلف منصوبہ جات سے تعلق رکھنے والے چینی افرادا ور سپانسرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ اگرہماری آپس میں مضبوط کوارڈینیشن ہو تو تو چائنہ سے آنے والے افراد کو ہم بہترین طریقے سے سیکیورٹی مہیا کر سکتے ہیں۔انہوں نے تمام سپانسرز کو ایک ہفتہ کے اند مکمل آڈٹ رپورٹ کے مطابق حفاظتی انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ ملازمین کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور جو ملازم ڈیوٹی میں غفلت برتے گا و ہ خود کو کسی رعائیت کا مستحق نہ سمجھے۔چینی افراد ہمارے ملک میں فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے آئے ہیں ہمیں ان کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھنا ہے۔انہوں نے تمام شرکا کو کہا کہ جس کسی بھی سپانسر یا چینی شخص کو سکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو تو وہ براہ راست میر ے دفتر آسکتا ہے۔