پولیس مقابلے میں 2 افغان پٹھان ہلاک 2 کو گرفتار کر لیا گیا

پولیس مقابلے میں 2 افغان پٹھان ہلاک 2 کو گرفتار کر لیا گیا
 پولیس مقابلے میں 2 افغان پٹھان ہلاک 2 کو گرفتار کر لیا گیا

  

لاہور(کرائم سیل)ڈیفنس بی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 افغانی پٹھان ڈاکومارے گئے جبکہ دو گرفتار کر لیے گئے ۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر دیں ، پولیس مقابلے میں مارے جانے والے مبینہ ڈاکوؤں کو ہتھکڑیاں لگا کرگاڑی میں ڈال کر یہاں لائی اور گولیاں مارکرپولیس مقابلے کا ڈرامہ رچا دیا، عینی شاہدین ۔ بتایا گیا ہے کہ 4مشکوک افراد کار نمبر uf643 پر ڈیفنس بی کے علاقے سی بلاک میں پھررہے تھے محلے داروں نے 15پر کال چلائی ۔سب انسپکٹر افضل موقع پر آیا توکار سوار غائب پائے۔ دوران گشت ایل بلاک میں اسی نمبر کی سلور رنگ کی کار دیکھ کرسب انسپکٹرنے پولیس کی گاڑی قریب کی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اورپولیس پرفائرنگ کر دی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پٹھان مارے گئے جن کے بعد میں نام عباد گل خان اوراویس راشد خان معلوم ہو ئے جبکہ پولیس نے دو ساتھیوں فواد خان اور ذیشان خان کو موقع سے گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضے سے 15جعلی نمبر پلیٹیں 4موذر اورموبائل فون برآمد ہوئے۔ پولیس مقابلے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر کے گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ، جبکہ بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہتھکڑی لگے ملزموں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا اور پولیس مقابلے کی کال چلا دی، ملزم پہلے ہی سے پولیس کی حراست میں تھے تاہم پولیس نے مقابلے کو اصلی قرار دے دیا۔

مزید : علاقائی