2نوجوانوں کو زندہ جلانے والے 2مرکزی ملزموں سمیت 116 ملزمان گرفتار

2نوجوانوں کو زندہ جلانے والے 2مرکزی ملزموں سمیت 116 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)پولیس نے ویڈیو کے ذریعے شناخت کر کے سانحہ یوحنا آباد کے دوران 2نوجوانوں کو زندہ جلانے میں ملوث 2مرکزی ملزموں سمیت 116 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سانحہ یوحنا آباد کے بعد 2 افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی میں 300 سے زائد ملزمان کو ملوث قرار دیا گیا تھا اور ان کی شناخت کے لئے تصاویر اور فوٹیجز نادرا کو ارسال کی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 زندہ افراد کو جلائے جانے کے واقعے میں ملوث 34 ملزمان میں سے 8 جب کہ ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 108 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمان سہیل جانسن گوجرانولہ اور یوسف جانسن کو سیالکوٹ سے پکڑا گیا، دیگر ملزموں کی گرفتار ی کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -