این اے 128اورپی پی 160کے ووٹوں کی تصدیق کیلئے درخواست کی سماعت ملتوی

این اے 128اورپی پی 160کے ووٹوں کی تصدیق کیلئے درخواست کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 31مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔الیکشن ٹربیونل کے روبرو تحریک انصاف کے کرامت علی کھوکھر نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر جبکہ تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر نے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کی اہلیت کو الیکشن تربیونل کے روبرو چیلنج کر رکھا ہے۔دونوں درخواست گزاروں کے وکلاء نے ٹربیونل سے استدعا کی ہے کہ دونوں حلقوں کے ووٹوں اور ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم دیا جائے۔الیکشن ٹربیونل کی ہدائت پر متعلقہ حلقوں کے ریٹرننگ افسروں نے فارم چودہ اور پندرہ کومعائنہ کے لئے پیش کیا تو ٹربیونل نے فارم چودہ اور پندرہ کے معائنہ کو موخر کرتے ہوئے نادرا سے تصدیق کرانے کے لئے دائر درخواستوں پرفریقین کے وکلاء کو بحث سمیٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 31مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -