حکمرانوں کی کسان دشمنی بے نقاب ہو چکی ہے ، محمودالر شید

حکمرانوں کی کسان دشمنی بے نقاب ہو چکی ہے ، محمودالر شید

لاہور( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ پنجاب حکو مت کو ’’ڈنڈے ‘‘کی پا لیسی ختم کر نا ہوگی ورنہ قوم انکی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ‘کسانوں کے ساتھ حکمرانوں کی ناانصافی ملک کو معاشی طور پر بھی کمزور کر نے کی سازش ہے ‘مر کزی اور پنجاب حکومت فوری طور پر کسانوں کے تمام جائزہ مطالبات کو منظور کر یں اور تحر یک انصاف بھی کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت کی ہدایت پر پو لیس کے کسانوں پر تشدد اورانکی گر فتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں کے اس اقدام سے انکی کسان دشمنی بھی مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کسانوں کے تمام جائزہ مطالبات کو مکمل سپورٹ کرتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل کل نہیں بلکہ آج ہی حل ہونے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تر قی وخوراک کی ضروریات پوری کر نے میں کسانوں کا سب سے زیادہ کردار ہے ۔

مزید : علاقائی