ذکی الرحمن لکھوی نے نظر بندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

ذکی الرحمن لکھوی نے نظر بندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی ) ممبئی حملہ کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی نے اپنی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ذکی الرحمن لکھوی نے اپنی نظربندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں مو قف اختیار کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں،،نظربندی ختم کرنے کیلئے ہوم سیکرٹری پنجاب کے پاس درخواست زیرالتواء ہے۔ حکومت نے بھارتی اور امریکی دباؤپرانہیں نظربند کررکھا ہے، درخواست گزار ذکی الرحمن لکھوی نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو نظربندی ختم کرنے کاحکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -