3افراد کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

3افراد کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے خاتون سمیت تین افرادکو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے الزام میں 6مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم کی اپیل پر سزائے موت کوعمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔اپیل کنندہ ملزم محمد آصف کے خلاف تھانہ ڈجکورٹ فیصل آباد میں 10اکتوبر2008کو فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔جس میں ملزم نے درینہ عداوت پر فائرنگ کر کے محمد علی 190 شہناز بی بی اور محمد احسان کو قتل کردیا تھا۔جس پر انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے 27اپریل11ء کو ملزم کو 6مرتبہ سزائے موت اور30لاکھ روپے جرمانے کی سزاء سنائی تھی۔جس کے خلاف ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تو فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔کیونکہ دوران سماعت یہ بات سامنے آئی کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد تھا۔واضح رہے کہ مقدمہ کے دیگر ملزمان تاحال اشتہاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -