کالعدم تنظیم کالٹریچرتقسیم کرنے کے جرم میں نامزد 3خواتین سمیت 4افراد کی درخواست ضمانت منظور
لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کالٹریچرتقسیم کرنے کے جرم میں نامزد تین خواتین سمیت 4افرادکی درخواست ضمانت منظورکرلی۔جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس سیدشہبازعلی رضوی پر مشتمل دورکنی بنچ نے نائلہ یاسر،عائشہ نوید،مہوش اورجنیدجگرانوی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ تھانہ غالب مارکیٹ کی پولیس نے 11فروری 2015کو درخواست گزاروں کے گھر میں چھاپہ مارا اور خواتین کا تقدس پامال کرتے ہوئے پولیس نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی،درخواست گزار کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں ،درخواست ضمانت منظورکی جائے،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیا رکیا کہ ملزمان سے مختلف اداروں اورحکومت مخالف لٹریچر برآّمد ہوا،ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔