جی ڈی پی کی شرح زیادہ سے زیادہ 4.3 فیصد ہو سکتی ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا

Mar 26, 2015

 اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ مالی سال 2014-15ء کے دوران جی ڈی پی کی شرح زیادہ سے زیادہ 4.3 فیصد ہو سکتی ہے جی ڈی پی میں کمی کی وجہ انڈسٹریز کی پیداوار میں کمی ہے جی ڈی پی کی شرح میں کمی کی ایک اور وجہ زرعی شعبہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح میں کمی بڑے پیمانے پر پیداوار دینے والی انڈسٹریز کی پیداوار میں کمی ہے جو کہ اس وقت 2 فیصد سے بھی کم ہے اور انڈسٹریز کی پیداوار ملک کی ترقی کے لئے بنیادی اکائی سمجھی جاتی ہے اور یہ اس وقت بھی بہت کم ہے اس میں اضافہ نہیں ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبہ بھی جی ڈی پی کی کمی کی ایک وجہ ہے گزستہ مالی سال کے دوران یہ شرح 2.1 فیصد تھی اس سال زرعی شعبے نے کافی ترقی کی ہے مگر اس کے باوجود بھی جی ڈی پی کی شرح میں مطلوبہ اضافہ نہ ہو سکا  انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی بنیاد جی ڈی پی کی شرح اس وقت 3.8 سے 4.2 فیصد ہے اور زیادہ سے زیادہ 4.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے اسی سلسلے میں آئی ایم ایف حکام نے بھی موجودہ مالی سال کے لئے جی ڈی پی کی شرح 4.3 فیصد بتائی ہے۔

مزیدخبریں