سٹیل برآمدات میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کی وزیرتجارت کی کوششیں خوش آئند ہیں

سٹیل برآمدات میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کی وزیرتجارت کی کوششیں خوش آئند ہیں

 لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹیل لائن پائپ انڈسٹری ایسوسی ایشن (پی ایس پی اے) نے وفاقی وزیر تجارت، انجینئر خرم دستگیر خان کی طرف سے افغانستان اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک کو برآمدات پر پہلے سے ایکسپورٹ ڈیوٹی کی مد میں حاصل استثنیٰ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں کی گئی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہاشم نے کہا کہ وزیر تجارت کے اس بروقت اقدام سے افغانستان اور مشرقی وسطیٰ کو سٹیل لائن پائپ کی برآمدمیں نمایاں اضافہ ہونے کے ساتھ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائیر میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے وزیر تجارت کے ساتھ حالیہ ملاقات میں پائپ لائن انڈسٹری کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ایکسپورٹ ڈیوٹی سے حاصل استثنیٰ کے باوجود بھاری ٹیکسوں کے نوٹس جاری کرنے کے معاملے کو بھی اٹھایا۔ جس پر وزیر تجارت نے فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید : کامرس