جیولری کی برآمدات میں 98فیصد کمی

جیولری کی برآمدات میں 98فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی، صرف42 لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک کو بھیجی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک جیولری کی برآمدات میں اٹھانوے فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں برآمدات بائیس کروڑ ڈالر پر موجود تھی۔ رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ ہوا جس کی برآمدات کا حجم اڑتالیس لاکھ ڈالر رہا۔ *****

مزید :

کامرس -