زونگ کی ہیومن ریسورس ٹیم کا لمزاورآئی بی اے کا دورہ، مستقبل کے معماروں سے ملاقات
لاہور(پ ر)زونگ میں ہنر مند اور پر جوش نوجوانوں کو شامل کرنے کی غرض سے کمپنی کی ہیومن ریسورس ٹیم نے حال ہی میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ، لاہوراور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی کا خصوصی دورہ کیا اور ان کے ریکروٹمنٹ کے پروگراموں میں شرکت کی۔ ریکروٹمنٹ پروگراموں میں شرکت کا مقصد مستقبل کے معماروں سے ملنا ، انہیں راہنمائی فراہم کرنا اور تعلیمی اداروں اور کارپوریٹ ماحول کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا تھا تاکہ ان نوجوانوں کو مستقبل کے متوقع چیلنجز کیلئے تیار کیا جا سکے۔زونگ کے نمائندوں نے IBA کیریئر فیئر میں متعدد شرکاء سے اجتماعی جبکہ LUMS نیٹ ورکنگ نائٹ میں انفرادی ملاقاتیں کیں اور شرکاء کے ساتھ گریجویٹ ٹرینی پروگرام پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ واضح رہے کہ گریجویٹ ٹرینی پروگرام کا مقصد نوجوان گریجویٹس میں استعداد کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں کسی بھی ادارے میں مختلف شعبوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کے قابل بنانا ہے۔ نمائندوں نے شرکاء کوٹیلی کام سیکٹر میں جدت اور کمپنی کے ورکنگ کلچر پر بھی مفیدراہنمائی فراہم کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران تقریباً 150 سے زائد گریجویٹ ٹرینیز کو زونگ میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ اس وقت یہ ملازمین کمپنی کا قیمتی اثاثہ بن چکے ہیں۔زونگ کی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس تہمینہ خرم نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم مستقبل کے ان معماروں سے مل رہے ہیں۔ آج نہ صرف ہم نے ان نوجوانوں کو بہت کچھ سکھایا ہے بلکہ ہمیں بھی ان نوجوانوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملاہے۔ ان پروگراموں میں شرکت کر کے ہمیں یقین ہو گیاہے کہ ہماری آج کی نوجوان نسل کسی سے کم نہیں اور ہمارا مستقبل بلا شبہ تابناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زونگ بطور ذمہ دار کمپنی پہلے بھی اس طرز کے پروگراموں کا حصہ رہا ہے اور آئندہ بھی نوجوانوں کی بہتری اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔