فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور کی جانب سے امونیا گیس کے اخراج کے مواقع پر عوامی آ گا ہی مہم

فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور کی جانب سے امونیا گیس کے اخراج کے مواقع پر عوامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور ماتھیلو (آن لائن) فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو کی جانب سے امونیا گیس کے اخراج کے مواقع پر ہنگامی صورتحال پر کنٹرول کرنے کیلئے ضلع گھوٹکی کی عوام کو تربیت دینے کیلئے 27 مارچ تک تین روزہ ریہرسل کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ریہرل کے دوران 10 سیکنڈ، بعد میں 30 سیکنڈ وقفے سے 8 مرتبہ سائرن بجایا جائے گا اور آخری مرتبہ سائرن 90 سیکنڈ کا ہوگا۔  اس سلسلے میں ایف ایف سی میرپور ماتھیلو کے پی آر او ابراہیم کیانی نے بتایا ہے کہ امونیا گیس کے اخراج کے موقع پر عوام افراتفری میں نہ آئیں، قریبی عمارت، گھر، دفتر میں پناہ لینی چاہئے یا کسی محفوظ مقام پر جلدی جانے کی کوشش کریں۔ گھر، دفاتر کے دروازے اور کھڑکیاں بند کردینے چاہئیں، اگر گھٹن محسوس ہو تو تولیہ گیلا کرکے منہ پر لینا چاہئے اس ضمن میں علاقہ کے لوگوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔#/s#

مزید :

کامرس -