ایف پی سی سی آئی: محمودپاریکھ اور جاویدخلیلی کمیٹیوں کے سربراہ نامزد

ایف پی سی سی آئی: محمودپاریکھ اور جاویدخلیلی کمیٹیوں کے سربراہ نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کرا چی (اکنامک رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس نے فیڈریشن چیمبر کی مجلس قائمہ برا ئے ایڈورٹائز نگ کے لیے محمود پا ریکھ کو چیئر مین نا مزد کیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ یہ کمیٹی ایڈورٹائزنگ سے متعلقہ تمام سر کاری اداروں PEMRA, PAS, PBA, APNS اور تمام ایڈورٹائز نگ ایسوسی ایشنز کے ساتھ قر یبی روابطہ رکھے گی ۔صدرچیمبر نے پاکستان چائنا بز نس کو نسل کے لیے جاوید خلیلی کو چیئر مین نا مزد کیا ہے   تاکہ ان سے متعلق بز نس کمیونٹی کے مسائل حل ہو سکیں ۔ محمو د پا ریکھ ایک سنیئر ایڈور ٹا ئز نگ پروفیشنل ہیں جو کہ انٹر نیشنل ایڈورٹائز نگ ایسوسی ایشن کی نما ئند گی کر تے ہیں اور پاکستان ایڈورٹائز نگ ایسوسی ایشن کے سابقہ چیئر مین اور ممبر ما رکیٹنگ ایسو سی ایشن بھی ہیں ۔ انہیں ایڈورٹائز نگ سیکٹر میں رہتے ہو ئے بز نس کمیونٹی کی خدمات کا ایک طو یل تجر بہ بھی ہے ۔

مزید :

کامرس -