کراچی چیمبرکی ممبران کو سالانہ ممبرشپ کی تجدیدکروانے کی ہدایت

کراچی چیمبرکی ممبران کو سالانہ ممبرشپ کی تجدیدکروانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی چیمبر نے اپنے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید 31مارچ 2015 سے قبل کروا لیں تاکہ انھیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔کراچی چیمبر سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت کے سی سی آئی نے ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2015 مقرر کی ہے اورکراچی چیمبر میں سالانہ ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو ایس ایم ایس ، ای میل اور خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں جن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2015-16 کے لیے اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید مقررہ تاریخ تک کروالیں۔کے سی سی آئی کے مطابق ممبرشپ کی تجدید کے لیے ممبرشپ فارم کو پُر کرکے مقررہ فیس ، سیلز ٹیکس انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے ثبوت کے ہمراہ جمع کرانا ہو گا۔   مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی جس کے نتیجے میں درخواست گزار کو ممبرشپ حاصل کرنے کے لئے پورے عمل سے دوبارہ گزرنا ہوگا۔

مزید :

کامرس -