پرال کے این ٹی این سیل میں کئی سال سے تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرکے ایف بی آر کے ملازمین کو تعینات کرنے کا فیصلہ

پرال کے این ٹی این سیل میں کئی سال سے تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرکے ایف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے این ٹی این سیل میں کئی کئی سال سے تعینات پرال کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرکے ایف بی آر کے ملازمین کو تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آرنے پرال کے این ٹی این سیل میں ایف بی آر ملازمین کی تعیناتیوں کے لیے ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) سے نام مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ کے نیشنل ٹیکس نمبر سیل میں200 کے لگ بھگ ملازمین کئی کئی سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں جن میں سے اکثریت اوور ایج ہوگئی ہے اور اب کسی بھی سرکاری ملازمت کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اب ان ملازمین کو فارغ کرکے ان کی جگہ ایف بی آر کے ملازمین تعینات کیے جارہے ہیں جس کے لیے ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ نے تمام آر ٹی اوز سے این ٹی این سیل میں تعیناتی کے لیے ملازمین کے ناموں کی فہرستیں مانگ لی ہے ۔ جس سے پرال کے این ٹی این سیل میں تعینات ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ٹی اوز سے ملازمین کے ناموں کی فہرستیں موصول ہونے کے بعد اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد این ٹی این سیل کو موثر و فعال بنانا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکے۔#/s

مزید :

کامرس -