ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا بھارت کو روندتا ہوا فائنل میں پہنچ گیا، سمتھ مین آف دی میچ

ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا بھارت کو روندتا ہوا فائنل میں پہنچ گیا، سمتھ مین آف دی ...
ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا بھارت کو روندتا ہوا فائنل میں پہنچ گیا، سمتھ مین آف دی میچ

  

سڈنی(افضل افتخار)ورلڈکپ2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 95رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 329رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم233رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ 105 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 46.5اوورز میں 233رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی طر ف سے دھون اور روہت شرما نے 76 جبکہ راہانے اور کپتان دھونی نے 70رنز کی پارٹنر شپ کھیلی۔بھارتی بلے بازوں میں کپتان دھونی نے 65، دھون نے 45 اور رہانے 44 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کو پہلا نقصان 12.5 اوور میں 76 کے مجموعی سکور  پر اٹھانا پڑا جب شیکھر دھون 45 رنز پر ہیزل وڈ کی بال پر میکسول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویرات کوہلی ایک رنز بنا کر جانسن کی بال پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 78 تھا۔ روہت شرما 34 رنز بنا کر 91 کے مجموعی سکور پر جانسن کی بال کا نشانہ بنے۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے سریش رائنا صرف 7 رنز پر ہی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئےجس میں رائنا 108 کے مجموعی سکور پر فلکنر کی بال پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت کے بلے باز اجنکیا رہانے  44 رنز بنا کر 178 کے مجموعی سکور پر سٹارک کی بال پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

رویندرا جڈیجا 208 کے مجموعی سکور پر 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔44.3 اوور میں 231 کے مجموعی سکور پر بھارتی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی 65 رنز کی شاندرا اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔آٹھویں کھلاڑی اشون بھی ٹیم کا ساتھ  نہ دے سکے اور  5 رنز پر فلکنر کی بال پر ڈھیر ہو گئے۔

بھارت کے آخری دو آؤٹ ہونے والے کھلاڑی موہت اور یادو بغیر کوئی رنز بنائےپویلین لوٹ گئےجس میں موہت فلکنر اور یادو سٹارک کی بال پر آؤٹ ہوئے ۔ آسٹریلوی بالرؤں میں فلکنر نے 3، جانسن اور سٹارک نے 2،2 جبکہ ہیزل وڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  328رنز بنائے۔ کینگروز کی طر ف سے سمتھ اور فنچ نے 182 رنز کی شاندار پارٹنرشپ کھیل کر ٹیم کے ہدف میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلوی بلے بازوں میں سمتھ 105، فنچ 81، واٹسن 28 اور میکسول 23 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ جانسن نے 27 اور ہیڈن نے7 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کو پہلا نقصان 3.1 اوور میں 15 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب ڈیوڈ وارنر  12 رنز پر یادو کی بال پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سٹیون سمتھ  فنچ کے ساتھ 182 رنز کی شراکت میں 105 رنز  کی شاندار اننگز کھیل کر  یادو کی بال پر شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 197 تھا۔تیسرے کھلاڑی میکسول 23 رنز پر اشون کی بال پر  راہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

چوتھے کھلاڑی ارون فنچ  81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 233 کے مجموعی سکور پر یادو کی بال پر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 42.1 اوور میں 248 کے مجموعی سکور پر گری جس میں کپتان مائیکل کلارک 10 رنز بنا کر موہت کی بال کا نشانہ بنے ان کا کیچ روہت شرما نے پکڑا۔آسٹریلوی بلے باز جمیز فلکنر21 رنز پر 284 کے مجموعی سکور پر یادو کی بال پر پویلین لوٹ گئے۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شین واٹسن ٹیم کے مجموعی سکور میں 28 رنز کا اضافہ کر کے موہت کی بال پر راہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 298 تھا۔ بھارتی بالرؤں میں امیش یادو نے 4 ، موہت نے 2 اور اشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ 2015ءکا فائنل 29 مارچ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں