بھارت کا سڈنی میں بدترین ریکارڈ 13میچز کھیلے ،12ہارے
لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان اب تک سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے ،بھارتی ٹیم گزشتہ تیرہ میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ بارہ میچوں میں آسٹریلوی ٹیم نے فتوحات سمیٹیں۔ دونوں ٹیموں کا ناک آﺅٹ میچز میں ریکارڈ برابر ہے ، ایک بار آسٹریلیا اور ایک میچ میں بھارتی ٹیم فتح یاب رہی۔