دادومیں کارپرفائرنگ ، چار افرادجاں بحق
دادو(مانیٹرنگ ڈیسک) شیر محمد سولنگی کے علاقے میں کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق مقتولین سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے کار پر اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کارمیں سوارچاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کاکہناہے کہ مقتولین کا زمین کا تنازع چل رہاتھا اور شبہ ہے کہ مخالف پارٹی نے نشانہ بنایاتاہم تحقیقات کے بعد حتمی طورپر کچھ کہاجاسکتاہے ۔