باپ نے بیٹی قتل کرکے خودکشی کرلی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ مرگلہ کی حدود میں باپ نے بیٹی قتل کرکے خود کشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق سیکٹرجی ایٹ فور کی گلی نمبر 23میں رہائش پذیر باپ نے جمعرات کی صبح20سالہ بیٹی کو گولیاں ماردیں جس کی آواز سننے کے بعد اہل محلہ نے گھر میں داخلے کی کوشش کی لیکن دروازے بند ہونے کی وجہ سے ناکامی پر پولیس کو اطلاع کردی گئی ۔
پولیس دیوار پھلانگ کراندرداخل ہوگئی جہاں ایک کمرے میں جوان لڑکی کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ دوسرے کمرے سے اس کے والدکی لاش ملی ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق لڑکی کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں جبکہ مرد کی کنپٹی پر گولی لگی ۔
پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کرپمز ہسپتال منتقل کردیں اور بتایاکہ 30بور پستول سے باپ نے ہی بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرلی ۔ ابتدائی طورپر شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ عزت کے نام پر قتل کیاگیا، مقتولین کی شناخت علینہ اور محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے ۔