صولت مرزا کے الزامات درست ہوئے تو الطاف کو گرفتار کرسکتے ہیں: خواجہ آصف

صولت مرزا کے الزامات درست ہوئے تو الطاف کو گرفتار کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
صولت مرزا کے الزامات درست ہوئے تو الطاف کو گرفتار کرسکتے ہیں: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے مقدس کوئی نام نہیں، صولت مرزا کے الزامات درست ہوئے تو الطاف حسین کو گرفتارکرسکتے ہیں۔ عمران خان کو وزیراعظم نہ بننے کا نفسیاتی دھچکا لگا وہ پہلے بھی کئی ڈیڈ لائنز دے چکے، اسلحہ صرف ریاستی اداروں کے پاس ہونا چاہئے، سیاسی جماعت کا نام داغدار ہونا دکھ کی بات ہے، کراچی آپریشن تمام جرائم پیشہ افرادکے خلاف ہوگا، ریاست کی سالمیت سے اہم کوئی جگہ یا فرد نہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگرذوالفقارعلی بھٹو اور نوازشریف گرفتار ہوسکتے ہیں تو الطاف حسین کیوں نہیں ہوسکتے۔ ایم کیو ایم کے الزامات نئے نہیں، قانون کا سامنا ہر کسی کو کرنا پڑیگا، قانون کے مطابق جس نے جرم کیا اسے سزا بھگتنا ہوگی، اگر بھٹو کو پھانسی ہوسکتی ہے، نوازشریف جلد وطن ہوسکتے ہیں تو دوسرے لوگ آسمان سے نہیں اترے۔ فاروق ستار اور دیگر لوگ ہمارے دوست ہیں، امید ہے کہ وہ کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تاہم اگر وہ ملوث پائے گئے توقانون حرکت میں آئے گا۔

مزید :

اسلام آباد -