این اے 122، الیکشن ٹربیونل نے ووٹوں کی تصدیق کیلئے نادرا کو 31 مارچ تک مہلت دیدی
لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو 31 مارچ تک این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لئے مہلت دیدی۔ نادرا حکام نے ٹربیونل کو بتایا این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لئے مرحلہ وار عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ریکارڈ کی سکینگ جاری ہے۔ رپورٹ مکمل کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔ یاد رہے ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست پر ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیا تھا۔