آسٹریلیابمقابلہ بھارت، سریش رائنا کے سسرالی دیہات کی پنچائیت کا میچ سے متعلق عجیب و غریب حکم

آسٹریلیابمقابلہ بھارت، سریش رائنا کے سسرالی دیہات کی پنچائیت کا میچ سے ...
آسٹریلیابمقابلہ بھارت، سریش رائنا کے سسرالی دیہات کی پنچائیت کا میچ سے متعلق عجیب و غریب حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرٹھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بلے باز سریش رائنا کے سسرالی گاﺅں کی پنچائت نے تمام رہائشیوں کو آسٹریلیااور بھارت کا میچ دیکھنے کا حکم دیدیاہے جس سے گاﺅں کے 12,000مکین متاثر ہورہے ہیں ۔
بھارتی اخبار کے مطابق گاﺅں کے دیہاتی ورلڈکپ کے اُن تمام میچوں سے متعلق کافی سنجیدہ تھے جن میں سریش رائنا شرکت کررہے تھے لیکن پنچائیت مکینوں سے دوقدم آگے بڑھ گئی اور ایک عجیب و غریب حکم صادر کردیاجس کے مطابق جمعرات کو کوئی دیہاتی کام پرنہیں جائے گا اور نہ ہی کوئی کھیتی باڑی کرے گا، اس سلسلے میں دیہات میں بڑی سکرینیں نصب کردی گئیں اور اِس فیصلے کے خلاف کسی دیہاتی کی بھی شکایت سامنے نہیں آئی۔
پنچائیت کے رکن پراہلاد سنگھ کاکہناتھاکہ یہ گاﺅں کے لیے فخر کی بات ہے کہ اُن کی بیٹی ایک مایہ ناز کرکٹر کے ساتھ بیاہی جارہی ہے ۔
’ٹائمزآف انڈیا ‘کے مطابق پریانکاچوہدری حال ہی میں شادی کیلئے واپس گاﺅں پہنچی ہیں ، وہ نیدرلینڈ میں ایک بینک کی ملازم ہیں ۔
واضح رہے کہ سریش رائنا کا رشتہ طے ہو چکاہے اور امکان ہے کہ پریانکا چوہدری سے شادی کے لیے ورلڈکپ کے بعد تین اپریل کو سریش رائنا اسی دیہات میں اپنی بارات لائیں گے ۔