موبائل فون کمپنیوں کی تصدیق سے متعلق اعدادوشمار سامنے آگئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے سموں کی تصدیق سے متعلق اعدادوشمار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) جمع کرادیئے ہیں جن کے مطابق 23مارچ تک سات کروڑ چالیس لاکھ نوہزار265سموں کی تصدیق ہوئی ۔
اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ موبی لنک کی سموں کی تصدیق کرائی گئی جن کی تعداد دوکروڑ سترہ لاکھ انیس ہزار 733ہے۔ ٹیلی نار کے ایک کروڑچورانوے لاکھ انیس ہزار533، یوفون کے ایک کروڑ سترہ لاکھ اٹھانوے ہزار 657، چائنہ موبائل کمپنی کے ایک کروڑ بتیس لاکھ انسٹھ ہزار 197اور وارد کے اٹھہترلاکھ بائیس ہزار 218 سموں کی تصدیق کرائی گئی۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق 12 اپریل تک تصدیق نہ ہونیوالی سمیں بند کردی جائیں گی ۔