وزیرصحت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بائیو میٹرک حاضری مشین کا افتتاح کر دیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر برائے صحت شہرام ترکئی نے لیڈی ریڈنگ ہستپال میں بائیومیٹرک حاضری مشین کا افتاح کر دیا ۔اس موقع پر شہرام ترکئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت گھوسٹ ملازمین کو برطرف کیاجائے گا تاکہ نظام میںمزید بہتری آسکے ۔ہسپتالوں کے بعد دس کالجوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس وقت نرسزکی تعداد کم ہے جو جلد ہی پوری کر دی جائے گی۔