دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی:سہیل امان
رسالپور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ چیف مارچل سہیل امان نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جیت کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ۔پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل امان کا کہناتھاکہ دہشت گردوں کیخلاف تینوں افواج کا مربوط آپریشن جاری ہے اور آپریش ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کی کمر تورڑ دی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کا اختتام مسلح افواج کی کامیابی پر ہو گا۔
تقریب سے خطاب سے قبل سہیل امان نے تربیت پانے والے کیڈیٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور پاک فضائیہ کے نئے تربیت پانے والے کیڈیٹس کے دستے نے سلامی بھی پیش کی ۔