بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ،آپریشن ضرب عضب کے زبردست نتائج سامنے آرہے ہیں:نوازشریف

بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ،آپریشن ضرب عضب کے زبردست نتائج سامنے ...
بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ،آپریشن ضرب عضب کے زبردست نتائج سامنے آرہے ہیں:نوازشریف

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ بلدیاتی میں بھرپور حصہ لیں گے اور ضلعوں کی سطح پر ٹیمیں بنا کر ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔وزیراعظم نوازشریف نے خیبر پختون خواہ کے لیگی ارکان پالیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں آپریشن حکومت نے شروع کیا اور آپریشن کے زبر دست نتائج سامنے آرہے ہیں اور دہشت گردی کیخلاف صحیح معنوں میں آپریشن ہورہاہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت بجلی اور گیس کے بحران پر جلد قابو پا لے گی اور اس کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ،امید کی کرن روشن پیدا ہے اور مستقبل روشن ہو گا۔

نوازشریف نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ بڑھنے ملک ترقی کرے گاا ور اگرسوشل سیکٹر میں سرمایہ کار ی نہیں ہو ئی تو ملک کیسے ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں