عالیہ بھٹ نے سوالوں کے صحیح جواب دے کر حیران کردیا

عالیہ بھٹ نے سوالوں کے صحیح جواب دے کر حیران کردیا
عالیہ بھٹ نے سوالوں کے صحیح جواب دے کر حیران کردیا

  

ممبئی(ویب ڈیسک) ایک ٹی وی تقریب میں ایسا نظر آیا کہ عالیہ بھٹ اپنی معلومات عامہ پر سوالیہ نشان لگانے والوں کو چونکانے کا ارادہ بنا چکی ہیں جس کی عالیہ نے شاہ رخ خان کے سامنے اس کی ایک جھلک پیش کر دی ہے۔ عالیہ بھٹ حال میں ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں اور اس شو کی میزبانی شاہ رخ خان جیسے حاضر جواب اداکار کر رہے تھے۔ ان کے اس شو کا نام” سب سے شانا (سیانا) کون؟ “ ہے اور اس شو میں سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق چل رہا تھا، تبھی شاہ رخ نے عالیہ بھٹ سے کچھ ایسے سوال پوچھنے کا ارادہ ظاہر کیا جو اسکرپٹ میں نہیں تھا۔ شاہ رخ خان نے عالیہ سے پہلا سوال پوچھا ”ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کون تھے؟‘ تو خلاف توقع عالیہ بھٹ نے اس کا صحیح جوا دے دیا۔ عالیہ کے پرانے پرفارمنس کی بنیاد پر شاہ رخ کا خیال تھا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل سوال ہوگا لیکن عالیہ نے فوراً اس کا صحیح جواب دے دیا۔ پہلا جواب صحیح دینے کے بعد عالیہ نے شاہ رخ سے کہا کہ وہ ان سے کچھ مشکل سوال پوچھیں؟۔ شاہ رخ نے اس کے بعد قدرے مشکل سوال پوچھے اور انھوں نے بعض دوسرے ممالک کے سربراہوں کے نام بھی پوچھ ڈالے۔ عالیہ کے درست جوابوں اور ان کے پراعتماد انداز نے شاہ رخ کے ساتھ سیٹ پر موجود عملے اور دوسرے لوگوں کو حیران کر دیا۔

مزید : تفریح