ایم کیوایم اور رینجرز میں بیک ڈورڈپلومیسی کا انکشاف، بدھ کا دورہ عزیزآباد منصوبے کے تحت کیاگیا:ڈاکٹرشاہدمسعود

ایم کیوایم اور رینجرز میں بیک ڈورڈپلومیسی کا انکشاف، بدھ کا دورہ عزیزآباد ...
ایم کیوایم اور رینجرز میں بیک ڈورڈپلومیسی کا انکشاف، بدھ کا دورہ عزیزآباد منصوبے کے تحت کیاگیا:ڈاکٹرشاہدمسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انکشاف ہواہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ معاملات سلجھانے کے لیے بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے لیکن شاید اس سے ایساتاثرنہیں مل رہا، اس کی ایک تازہ مثال رینجرز کا نائن زیروکا بدھ کا دورہ تھا جب رینجرزکی بھاری نفری حکام سمیت عزیز آباد پہنچی اور ہٹائے گئے بیریئرز سمیت ویڈیو فوٹیج بھی بنائی گئی ۔
سینئرصحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ عزیزآباد کارینجرزکا دورہ شیڈول کے تحت تھا، پری پلان تھا،نائن زیروکو اعتماد میں لیاگیاتھا، رینجرز اور ایم کیوایم کی بیک ڈور ڈپلومیسی میں یہ طے ہواتھاکہ ایم کیوایم خود رینجرز کو نائن زیروکا سیکیورٹی پلان خود بناکردے گی اور پلان دیکھنے کے لیے پھر رینجرز والے چکر لگائیں گے ، اُسی پلان کو دیکھنے کے لیے رینجرز والے وہاں سے گھوم کرچلے گئے اور وہ بالکل اُسی طرح عمل درآمد ہواجس طرح بیک ڈورڈپلومیسی چل رہی ہے،یہ منصوبہ بندی تھی کہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کردیاگیا۔
اُن کاکہناتھاکہ ایم کیوایم اور رینجرز والے اس صورتحال پر ناراض نہ ہوں ، تردید کردیں تو وہ برداشت کرلیں گے ، ایساہی سیکیورٹی پلان بلاول ہاﺅس کے لیے بھی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے ، اگر بلاول ہاؤس خود کوئی سیکیورٹی پلان دے دے تو بہتر ہوگا ورنہ وہاں بھی معاملات خراب ہوں گے ۔
ڈاکٹرشاہدمسعودکایہ بھی کہناتھاکہ آپریشن مجموعی طورپر آپریشن ہورہاہے ، برابرہرطرف بڑھ رہی ہیں ، مشرف کے گھر کے باہر سے بھی بیریئرز ہٹادیئے گئے حالانکہ اُن پر حملے ہوچکے ہیں جبکہ حملے کرنیوالے ڈاکٹرعثمان سمیت دیگرمجرم پھانسی پربھی لٹکادیئے گئے ۔

مزید :

کراچی -