عمران فاروق قتل کیس، صولت مرزا کے لرزہ خیزانکشافات،بیان ریکارڈ کرنے کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈکی ٹیم تشکیل

عمران فاروق قتل کیس، صولت مرزا کے لرزہ خیزانکشافات،بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ...
عمران فاروق قتل کیس، صولت مرزا کے لرزہ خیزانکشافات،بیان ریکارڈ کرنے کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈکی ٹیم تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جیل کی کال کوٹھڑی سے ملکی سیاست میں ہلچل مچانیوالے پھانسی کے منتظر مجرم صولت مرزا کا عمران فاروق قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کے لئے برطانیہ سے خاتون افسرکی سربراہی میں سکار ٹ لینڈ یارڈ ٹیم کے دو روزہ دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
 وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں مجرم صولت مرزا کا پھانسی سے ایک دن قبل ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد حکومت برطانیہ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا اور صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت طلب کی جس پر وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت سے منظوری کے بعدبرطانوی حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
 ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل کیس کے لئے اپنے سرکاری تحقیقاتی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے جو آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے پاکستان پہنچ جائے گی ۔
 سکاٹ لینڈ یارڈ کے ان تینوں افسران کی ناموں کی فہرست برطانوی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کے حکام کو بھجوائی جا چکی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -