سعودی عرب اور اتحادیوں کی یمن میں کارروائی ، ایران نے روکنے کا مطالبہ کر دیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں باغی شیعہ حوثی قبائل کے خلاف سعودی عرب اورا تحادیوں کی کارروائی پر ایران کا موقف بھی سامنے آگیاہے اور ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ’فیصلہ کن طوفان‘ نامی کارروائی کو فوجی جارحیت قراردیتے ہوئے فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کیاہے ۔
عرب میڈیا نے ایرانی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایاکہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے حملے یمن کی علاقائی خودمختاری کے خلاف ہیں،یمن میں جاری بحران کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔
اتحادی افواج کو یمن میں اہم کامیابی حاصل ، باغی بھاگنے پر مجبور، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران عوام کے خلاف تمام فوجی جارحیت اور فضائی حملوں کا فوری خاتمہ چاہتا ہے،یمن میں فوجی کارروائیاں صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیں گی اور ان سے بحران کے پ±رامن حل کی راہیں بھی بند ہوجائیں گی، مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے پھیلنے کی راہ ہموار ہوگی۔