ماڈل ایان علی کو جیل میں الرجی ہوگئی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں پکڑی گئی ماڈل و اداکارہ ایان علی کو جیل کی ہوا راس نہ آئی اوراُنہیں الرجی ہوگئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جیل میں الرجی کی ادویات موجود نہیں جبکہ جیل ڈاکٹر نے بتایاہے کہ ماڈل کو طبی سہولیات درکارہیں جبکہ جیل میں کوئی خاتون ڈاکٹرموجود نہیں ہیں ۔
ایان علی کی بیماری سے متعلق جیل حکام نے اپناموقف دینے سے معذرت کرلی ۔