خانیوال کا نوجوان سوئی میں دھاگہ ڈال کر دلہا بن گیا
خانیوال (ویب ڈیسک) شادی کیلئے انوکھی شرط، نوجوان سوائی میں دھاگہ ڈال کر دلہا بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ 93/10R کا رہائشی اللہ دتہ نامی نوجوان کی آنکھ کی پتلیان چھمکتی تھیں اور نظرایک جگہ نہیں ٹھہرتی تھی بینائی کم ہونے کے باعث اللہ دتہ کی منگنی پہلے خالہ کے گھر ہوئی جو اس وجہ سے توڑ نہ چڑھ سکی رشتہ دار اس کے رشتے کی بات چلاتے تھے لیکن نظر ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ہر جگہ سے رشتے سے جواب ہوجاتا تھا آخر کار اللہ دتہ نے کہا کہ اس کی نظر ٹھیک ہے جس پر اس کیلئے شرط رکھ دی گئی کہ اگر اللہ تہ سوئی میں دھاگہ ڈال دے تو ہم اس کو رشتہ دے دیں گے جس پر اس نے سوئی میں دھاگہ فوراً ڈال کر دکھادیا جس پر اس کا نکاح ماموں کے گھر کردیا گیا، نوجوان مزدور اب پھولا نہیں سمارہا ہے نئی زندگی / گھر بسانے کیلئے خوش نظر آتا ہے۔