بھارتی شائقین نے ہار کا ملبہ انوشکا شرما پرڈال دیا

بھارتی شائقین نے ہار کا ملبہ انوشکا شرما پرڈال دیا
بھارتی شائقین نے ہار کا ملبہ انوشکا شرما پرڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءکے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو دھول چٹا کر ان کا غرور خاک میں ملا دیا ہے جبکہ بھارتی شائقین نے ہار کا ملبہ انوشکا شرما پر ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد میڈیا اور شائقین دونوں ہی اپنی ٹیم پر برس پڑے ہیں اور طرح طرح کے القابات دے رہے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر بھارتی صارفین کی جانب سے طرح طرح کے جملوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے اور جبکہ شائقین کی بڑی تعداد نے اس شکست کا ملبہ ویرات کوہلی کی محبوبہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما پر ڈال دیا ہے۔ بھارتی فینز کی جانب سے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ ویرات کوہلی اگر آج کے میچ میں بیٹنگ کر جاتے تو یہ میچ جیت سکتے تھے تاہم انوشکا شرما میچ دیکھنے کیلئے میدان میں آ گئیں اور انہی کی وجہ سے ویرات کوہلی بھی پویلین لوٹ گئے۔ ایک دل جلے صارف نے لکھا کہ ” ویرات کوہلی کا دھیان کھیل سے زیادہ کہیں اور تھا“۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں پر گرل فرینڈز اور بیویوں کو ساتھ لے جانے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ بکیوں سے بچنے کیلئے تو انہیں کسی کو بھی آٹوگراف دینے سے منع کر دیا گیا تھا۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -