بھارت کو شکست ، آسٹریلیا نے ورلڈکپ کی تاریخ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بھارت کو شکست ، آسٹریلیا نے ورلڈکپ کی تاریخ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بھارت کو شکست ، آسٹریلیا نے ورلڈکپ کی تاریخ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)چار مرتبہ کے عالمی چیمپیئن آسٹریلیا نے بھارت کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کی تاریخ کے سب سے بڑے سکور کا ہدف دیاجس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ناکام رہی۔
آسٹریلیا نے ورلڈ 2015ءکے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے جو ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی تاریخ میں سکور کیا گیا سب سے بڑا مجموعہ تھا۔
 اس سے قبل ورلڈ کپ 2015ءکے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے 298 رنز بنائے تھے جس کا تعاقب کرنے میں نیوزی لینڈ کامیاب رہا۔ ورلڈ کپ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑا مجموعے کا ریکارڈ آج سے قبل ویسٹ انڈیز کے پاس تھا جس نے 1979ءکے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 293 رنز جوڑے تھے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -