ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے: بھارتی کپتان
سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ابھی وہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد ہی اس بارے میں کچھ سوچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں سیمی فائنل ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ابھی وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لئے ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اگلا ورلڈکپ کھیلنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم ٹی 20 ورلڈکپ ضرور کھیلیں گے اور اگر فٹ رہے تو ورلڈکپ 2018ءمیں بھی نمائندگی کرنے کی خواہش ہو گی۔