دھونی کو ریٹائر ہونے کیلئے اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا: بھارتی میڈیا

دھونی کو ریٹائر ہونے کیلئے اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا: بھارتی میڈیا
دھونی کو ریٹائر ہونے کیلئے اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا: بھارتی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ابھی وہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم بھارتی میڈیا نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ انہیں ریٹائرمنٹ کیلئے اس سے اچھا کوئی اور موقع نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں سیمی فائنل ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ابھی وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لئے ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز ٹیم کی شکست پر اتنے برہم ہیں کہ انہوں نے دھونی کو ریٹائر ہونے کا مشورہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ دھونی کے پاس ریٹائرمنٹ کیلئے اس سے اچھا کوئی اور موقع نہیں ہو گا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کو بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ویرات کوہلی کو کرکٹ سے زیادہ ماڈلنگ سے دلچسپی ہے اور انہیں کرکٹ چھوڑ کر ماڈلنگ ہی کرنی چاہئے جبکہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی فٹ تو ضرور ہے لیکن ان کے پاس ریٹائرمنٹ کیلئے اس سے اچھا کوئی اور موقع نہیں ہو گا۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -